Friday, September 30, 2011

Resolution Of All Parties Conference(APC) Against American Threats -PAKISTAN

عمران خان سے لیکر نواز شریف اور منور حسین سے لیکر فضل الرحمان تک ڈرون حملوں کے غرض سے پاکستان میں امریکہ کے زیر استعمال ائیر بیسز پر شدید احتجاج کرتے رہے یہاں تک کل عمران خان نے آرمی آپریشن کی مخالفت میں قردار پر دستخط کرنے سے انکار کیا پر حیرت انگیز طور پر بیسز کی فوراً واپسی کا مطالبہ سامنے نہیں آیا ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو نیٹو رسد بند کرنے کا مطلبہ کرتے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے خلاف ہے جس کے اقدام سے سلامتی کونسل میں پکستان کے خلاف قرارداد آسکتی ہے جو پاکستان کو مزید تنہا کردیگی۔عمران خان نے پاک فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کو رد کرتے ہوئے فوج کا قبائیلی علاقوں سے واپس بلانے کا مطالبہ کیا جبکے یہ قوم سوات ماہدے اور دیگر ماہدے کے حوالے سے شدید نقصان اٹھاچکی ہے دوسری طرف نواز شریف نے پاک فوج کے کردار پر شک و شبہات کا اظہار کیا اور فوجی قیادت کی بریفنگ پر اعتراض کیا ۔۔۔۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ پتیس ہزار کی جان لینے والوں کے لئے دنیا کی سوچ کچھ اور ۔۔۔

Thursday, September 29, 2011

APC- All Parties Conference In Pakistan (September-2011)

قابلِ غور بات ہے یہ کہ آمریکہ نے ھمیشہ ان جگہوں پر باقائدہ حملہ کیا جہاں اسکی حامی حکومت نہ ہو یا پھر تیل کےکنویں کا حصول کا مقصد ہو پر جہاں اسکی حامی حکومت خود اسکی امداد پر چل رہی ہو جہاں صحت خوراک اور توانائی کا بدترین بحران ہو جہاں پہلے ہی اپنے لوگ اپنوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور علیحدیگی پسند تحریکیں ہوں وہ وہاں باقائدہ حملہ کر کے قومی اتحاد کا جواز کیوں دیگا ۔۔ کیا یہ ناکام حکومت کو صحارہ دینے کی کوشش ہے یا مزید معاشی دباؤ کو بڑھاکر اپنےادارے آئی ایم ایف کے لئے مزید دباؤ پیدا کرنا ہے

Sunday, September 25, 2011

Imran Khan Is Pro-Taliban Or Anti-American! (Pakistan Tehreek-e-Insaaf)

 تبدیلی کے چکر میں پاکستان کہیں آسمان سے گر کر کھجور میں نہ اٹک جائے ورنہ اس دفعہ ھم دنیا میں تنہا ہونے جا رہے ہیں ۔۔۔ بقول عمران خان کہ القائدہ قبائل میں نہیں تھی تو پھر دنیا نے پوچھا کہ اسامہ بن لادن اور دیگر القائدہ طالبان قیادت کون سا ویزہ  لیکر سرحد عبور کرتے تھے اور لادن کس ویزے پر  پاکستان میں قیام پزیر تھا ۔۔۔ عمران کو سب سے پہلے بچوں کی برٹش شہریت ختم کراکر مثال پیدا کرنی چاہیے